28 جون 2012 - 19:30

رشين فيڈريشن کے سربراہ نے امريکہ اور اپنے ملک کے اندروني معاملات ميں مداخلت کي بابت خبردار کيا ہے-

ابنا: رشين فيڈريشن کے سربراہ والنتينا ماتي کوف نے ميگنتيسکي کيس ميں بعض روسي عہديداروں پر لگائي جانے والي  امريکي پابنديوں کي جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ روس اس طرح کے غير دوستانہ رويئے کو کسي طور نظر انداز نہيں کرسکتا- انہوں نے کہا کہ امريکہ کے خلاف جوابي اقدامات کے لئے روسي وزارت خارجہ کے پاس بھي اس طرح کے  بہت سے کيس موجود ہيں-  رشين فيڈريشن کے سربراہ نے مزيد کہا کہ روسي عہديداروں کے خلاف پابنديوں سے ماسکو اور واشنگٹن کے  تعلقات متاثر ہونگے- ماتي کوف نے کہا کہ امريکہ نے اس قانون کي منظوري کے بارے ميں حقيقي شواہد پيش نہيں کئے ہيں- برطانيہ کي ہرميٹيج کمپيني کے روسي وکيل سرگئي ميگني تيسکي،  ٹيکس ادا نہ کرنے کے الزام ميں گرفتار ہونے کے بعد نومبر دوہزار نو ميں ماسکو کي جيل ميں انتقال کرگئے تھے- ان کي موت روسي حکومت کے خلاف دباؤ کے امريکي ہتھکنڈے ميں تبديل ہوگئي ہے اور گزشتہ سال امريکي وزرات خارجہ نے ساٹھ روسي عہديداروں کو يہ کہہ کر امريکہ آنے سے روک ديا تھا کہ ميگني تيسکي کي موت ميں انکا ہاتھ ہے-......../169